شب برات کی حقیقت – Shab e Barat ki Haqeeqat in Urdu
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میں ہوں مولانا اسعد،ہماری ویب سائٹ پر آپ کا خیر مقدم ہے۔پیارے اسلامی بھائیوں آپ کیسے ہو؟ امید ہے کہ آپ خیر وعافیت سے ہونگے اللہ آپ کو خیر وعافیت کے ساتھ لمبی عمر عطاء فرمائے آمین۔ پیارے دوستوں شب برات کی حقیقت کیا ہے ؟کیا آپ اس کی تلاش میں ہے؟ تو آپ صحیح جگہ پر ہیں، آپ یہاں سے شب برات کی حقیقت اور فضیلت تفصیل کے ساتھ جان سکتے ہیں۔
شب برات میں قبرستان جانا
(1)قبرستان (والدین کی قبر پر جانا) جاکر مردوں کے لئے ایصال ثواب اور مغفرت کی دعا کی جائے لیکن یاد رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ساری حیاتِ مبارکہ میں صرف ایک مرتبہ شبِ برات میں جنت البقیع جانا ثابت ہے۔اس لیے اگر کوئی شخص زندگی میں ایک مرتبہ بھی اتباعِ سنت کی نیت سے چلا جائے تو اجر و ثواب کا باعث ہے۔ لیکن پھول پتیاں،چادرچڑھاوے اور چراغاں کا اہتمام کرنا اور ہر سال جانے کو لازم سمجھنا نیز اس کو شبِ برات کے ارکان میں داخل کرنا یہ ٹھیک نہیں ہے۔جو چیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جس درجے میں ثابت ہے اس کو اسی درجے میں رکھنا چاہیے اس کا نام اتباع اور دین ہے۔(شب برات کی حقیقت)
شب برات کی نماز
(2)اس رات میں ( 15th of shaban 2023)خوب نوافل، تلاوت،ذکر و اذکار کا اہتمام کرنا چاہئے۔ اس بارے میں یہ واضح رہے کہ نفل ایک ایسی عبادت ہے جس میں تنہائی مطلوب ہے یہ خلوت کی عبادت ہے،اس کے ذریعہ انسان اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے۔ لہذا نوافل وغیرہ تنہائی میں اپنے گھر میں ادا کرکے اس موقع کو غنیمت جانے۔ نوافل کی جماعت اور مخصوص طریقہ اپنانا درست نہیں ہے۔ یہ فضیلت والی راتیں شوروشغب اور میلے، اجتماع منعقد کرنے کی رات نہیں ہے بلکہ گوشہ تنہائی میں بیٹھ کر اللہ سے تعلقات استوار کرنے کے قیمتی لمحات ہیں ان کو ضائع ہونے سے بچائیں۔
شب برات کے روزے کی فضیلت
(3)دن میں روزہ رکھنا بھی مستحب ہے، ایک تو اس بارے میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی روایت ہے اور دوسرا یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر ماہ ایام بیض( ۱۵ ۱۴ ۱۳) کے روزوں کا اہتمام فرماتے تھے، لہذا اس نیت سے روزہ رکھا جائے تو موجب اجر و ثواب ہو گا۔ باقی اس رات میں پٹاخے بجانا، آتش بازی کرنا اور حلوے کی رسم کا اہتمام کرنا یہ سب خرافات اور اسراف میں شامل ہیں۔شیطان ان فضولیات میں انسان کو مشغول کر کے اللہ کی مغفرت اور عبادت سے محروم کردینا چاہتا ہے اور یہی شیطان کا اصل مقصد ہے۔(شب برات کی فضیلت)
بہرحال اس رات کی فضیلت بے اصل نہیں ہے اور سلف صالحین نے اس رات کی فضیلت سے فائدہ اٹھایا ہے۔
برات کا معنی
برأت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں آزادی، نجات، خلاصی
شب برات کا معنی
لفظ شب، فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں رات، اور برأت عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں آزادی، نجات، خلاصی (اس رات کو شبِ برأت اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ بنوں کلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر اس رات میں لوگوں کو جہنم سے نجات دیتا ہے۔
شب برات کی فضیلت
شعبان کی پندرہویں رات کو شبِ برات (mid-sha’ban) کہتے ہیں۔ اس رات کے بارےمیں تقریباً دس صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے احادیث منقول ہیں۔ (شب برات کا ثبوت) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے شعبان کی پندرہویں شب کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے آرام گاہ پرموجود نہ پایا تو تلاش میں نکلی دیکھا کہ آپ جنت البقیع کے قبرستان میں ہیں ،پھر مجھ سے فرمایا کہ آج شعبان کی پندرھویں رات ہے، اس رات میں اللہ تعالی آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے اور قبیلۂ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے بھی زیادہ گنہگاروں کی بخشش فرماتا ہے۔( شب برات کی حقیقت )
دوسری حدیث میں ہےکہ اس رات میں( shab e barat) اس سال پیدا ہونے والے ہر بچے کا نام لکھ دیا جاتا ہے،اس رات میں اس سال مرنے والے ہر آدمی کا نام لکھ لیا جاتا ہے،اس رات میں تمہارے اعمال اٹھائے جاتے ہیں اور تمہارا رزق اتارا جاتا ہے،
اسی طرح ایک روایت میں ہے کہ اس رات میں تمام مخلوق کی مغفرت کر دی جاتی ہے سوائے سات اشخاص کے وہ یہ ہیں:مشرک، والدین کا نافرمان، کینہ پرور، شرابی، قاتل، شلوار کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا، چغل خور، ان سات افراد کی اس عظیم رات میں بھی مغفرت نہیں ہوتی جب تک کہ یہ اپنے جرائم سے توبہ نہ کرلے۔ (شب برات کی شرعی حیثیت)
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے ایک روایت میں منقول ہے کہ اس رات میں (shab e barat date)عبادت کیا کرو اور دن میں روزہ رکھا کرو،اس رات سورج غروب ہوتے ہی اللہ تعالی اپنے بندوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اعلان ہوتا ہے کون ہے جو گناہوں کی بخشش کروائے؟ کون ہے جو رزق میں وسعت طلب کریں؟ کون مصیبت زدہ ہے جو مصیبت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہو؟
ان احادیثِ کریمہ اور صحابۂ کرامؓ اور بزرگان دین کے عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ اس رات میں (mid shaban 2023)تین کام کرنے کے ہیں: