ماہِ ذی الحجہ کا چاند 2023
ذی الحج کا چاند مبارک:دوستوں میں آپ کو بتادوں کہ ماہِ ذی القعده ہجری کیلنڈر کے مطابق گیارہوا مہینہ ہے۔اس کے بعد ذی الحجہ کا مہینہ شروع ہوتا ہے اور ماہ ذی الحجہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق آخری مہینہ ہے اس کے بعدماہِ محرم الحرام یعنی اسلامی نیاسال شروع ہوتا ہے ۔ پیارے اسلامی بھائیوں ماہِ ذی الحجہ2023/ کے چاند کے بارےمیں ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند 19/ جون ، پیرکے روز ہونے کا امکان ہے۔بہر حال ان تاریخوں کی سوفیصد تصدیق چاند نظر آنے کے بعد ہی ہوگی۔
قربانی کا حکم، قربانی کی اہمیت اور فضیلت
قرض یا کشتوں پر رقم لیکر قربانی کرنا
قربانی کا جانور ذبح کرنے کا آسان طریہ اور دعا
قربانی کس پر واجب
قربانی کا شرعی حکم:پیارے اسلامی بھائیوں قربانی واجب ہونے کے شرائط یہ ہیں ۔عقلمند ہو پاگل نہ ہو، بالغ ہو نابالغ نہ ہو ، مقیم ہو مسافر نہ ہو، مسلمان ہو غیر مسلم نہ ہو، چاہے مرد ہو یا عورت ان کی ملکیت میں قربانی کے دنوں میں قرض کی رقم منہا کرنے بعد ساڑھے سات تولہ سونا، یا ساڑھے باون تولہ چاندی، یا اس کی قیمت کے برابر رقم ہو، یا تجارت کا سامان، یا ضرورت سےزائد اتنا سامان موجود ہو جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو، یا ان میں سے کوئی ایک چیز یا ان پانچ چیزوں میں سے بعض کا مجموعہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہوتو ایسے مرد وعورت پر قربانی واجب ہے۔
میں آپ کو بتادوں کہ قربانی واجب ہونے کے لیے نصاب کے مال ، رقم یا ضرورت سے زائد سامان پر سال گزرنا شرط نہیں ہے، اور تجارتی ہونا بھی شرط نہیں ہے، ذی الحجہ کی بارہویں تاریخ کے سورج غروب ہونے سے پہلے اگر نصاب کا مالک ہوجائے تو ایسے شخص پر قربانی واجب ہے۔
آج چاند کی کونسی تاریخ ہے؟ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے